ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ) ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں امامیہ کالج روڈ، ہڑپہ روڈ اور ریلوے روڈ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا وژن شہروں کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کیلئے اپ گریڈ کرنا ہے تاکہ شہریوں کو جامع ترقی اور پائیدار معیار زندگی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ اس سلسلہ میں کنٹریکٹرز کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ شہر میں جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے شہر میں کھدائی اور سیوریج لائنوں کے بچھانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو اس حوالے سے درپیش مسائل کو حل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں جن علاقوں میں کھدائی کا کام ہو رہا ہے وہاں سڑک پر ڈیوائیڈرز لگائے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ انہو ں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے سیوریج کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں