دہشتگردی اور انتہاپسندی ایک ناسور ہے اور اس ناسور کا خاتمہ بہت اہم اور ضروری ہے۔سربراہ جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک چیف اکرام الدین نے کہا کہ چارسدہ تھانہ نستہ کے مین گیٹ پر نامعلوم افراد کی طرف سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے جو ملک اور عوام کیلئے باعث نقصان ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو سیکورٹی فورسز کا ساتھ دینا از حد ضروری ہے دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں محکمہ پولیس اور افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے تھانہ نستہ کے مین گیٹ پر نامعلوم افراد کی طرف سے جو حملہ کیا گیا اس سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تھانہ نستہ گیٹ اور حفاظتی دیوار کو شدید نقصان پہنچا دوسری طرف حملے میں ملوث ملزم فرار ہو گئے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید پولیس کانسٹیبل رحم بادشاہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں۔آمین