گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیرتیمور نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے کئے جانے والے فیصلوں پرمن وعن عملدرآمد کیاجائے گا انجمن تاجران، بازار کمیٹی اور نمبرداروں سمیت سول سوسائیٹی کے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مہینے میں دو دفعہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا کرے گا جس میں اشیائے خوردنوش کے قیمتوں کو از سر نو جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پر نظر ثانی خوردہ قیمتیں مرتب کرکے شائع ہوں گی پرائس کنٹرول کمیٹی زائد منافع خوری، گرانفروشی، پرائس لسٹوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کرے گی، بڑے تاجر حضرات اشیائے خور دنوش کے قیمتوں میں ریلیف دیکر اپنے شہریوں کو سہولت فراہم کرسکتے ہیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے والے تاجر حضرات کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔ یہ باتیں منگل کے روز چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمور نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں، مجسٹریٹس، میٹ و فوڈ انسپکٹرز، انجمن تاجران کے عہدیداروں سمیت عمائدین شہر کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس سے قبل اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں کے مارکیٹ، تھوک و پرچون سروے رپورٹ پیش کی۔ جس میں اشیائے خوردنوش چاول کے 6 اقسام،، دالیں کے8 اقسام، دودھ پوڈر کے دو اقسام، آٹا فائن، آٹا دانہ دار پنجاب پرمشتمل کل 19 اشیائے کے قیمتوں میں 10 سے 100روپے تھوک و پرچون فی کلو اضافہ دیکھا گیا ہے جسکے تحقیقات کیلئے مجسٹریٹس، میٹ وفوڈ انسپکٹرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دینے کی سافرش بھی کی گئی ہے سیف الملوک نے تجویز دی کہ 10 اقسام کے جن میں کابلی چنا، وی آئی پی کابلی چنا، درمیانہ، دودھ پوڈر بناسپتی گھی، کوکنگ آئلز تیل سرسوں شامل ہیں کے قیمتوں کو فی الحال مارکیٹ میں اوپن رکھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردنوش کے 29 اشیائے کے قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی ہے انہوں نے سبزی و فروٹس کے سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھنڈی کے دو اقسام، شلجم، ہری مرچ، لہسن چائینہ، تربوزہ کے دو اقسام، خربوزہ کے چار اقسام اور گرما کے قیمتوں میں فی کلو 10 روپے سے 40 روپے کمی ہوئی ہے جبکہ 05 اقسام کے سبزی و فروٹس گاجر کابلی، سوانچل دیسی، پھول گوبی ٹینڈا پنجاب کے قیمتوں میں فی کلو 10 سے 30 روپے اضافہ ہوا ہے اور 09 اقسام کے سبزی و فروٹس، رجمعہ تھوک 135 پرچون150، آم اعلیٰ کوالٹی 160 تھوک اور 180 پرچون دستیاب ہوگا، آم درجہ دوئم فی کلو 125 پرچون 140 روپے، چیری اعلیٰ کوالٹی 250 تھوک اور پرچون 270 روپے، چیری درجہ دوئم 225 تھوک اور پرچون 240 روپے پرچون ملے گی، چیری چھوٹی فی کلو 120 تھوک اور 140 پرچون، خوبانی درجہ اول فی کلو120 تھوک جبکہ پرچون 140 کا دستیاب ہوگی ، خوبانی درجہ دوئم فی کلو85روپے پرچون 100 رپے مقرر کردی گئی ہیں، خوبانی چھوٹی 70روپے فی کلوتھوک اور 80 روپے پرچون دستیاب ہوگی واضح رہے ان پھلوں اور سبزیوں کو پہلی مرتبہ تھوک و پرچون لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد ملکی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باجود گلگت شہر میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں استحکام ہے چند ایک اشیائے کے قیمتیں بڑھی ہیں نئے جاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ، میونسپل انسپکشن ٹیم اپنے چھاپہ مار ٹیموں کے ہمراہ شہر کے مارکیٹوں میں سرپرائزڈ دورے کرے گی۔ چیئرمین پرائس کنٹرول گلگت امیر تیمو رنے اجلاس کے آخر میں تمام شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ وقتا فوقتا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رکھیں گے شہریوں کو خو دساختہ مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن () اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں مصروف عمل ہیں
