21مئی کو جاری کردہ مراسلہ کے مطابق تمام دکانیں،مارکیٹس اور کاروباری مراکز کے لئے نئے اوقات کار جاری کردیے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 21مئی کو جاری کردہ مراسلہ کے مطابق تمام دکانیں،مارکیٹس اور کاروباری مراکز کے لئے نئے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ ضلع کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں صبح 9 سے شام سات بجے تک کھلی رہیں گی۔صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق میڈیکل اسٹورز اور پٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کام کرنیکی اجازت ہو گی۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے میں دکانیں ایس او پیز کے مطابق اور جاریکردہ اوقات کار کے مطابق ہی کھلی رہیں گی۔ ڈی سی سیف انور نے کہا ہے کہ 21مئی کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ مراسلہکے مطابق تمام کاروبار 24 مئی کے بعد ہفتے میں سات دن صبح نو تا شام سات بجے تک کھلے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں