فنڈز کو محض سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے پلینگ اینڈ ڈولپمنٹ کے گائیڈ لائن کے مطابق فنڈ کی بلا تاخیر فراہمی کو فوری ممکن بنایا جائے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کی ہے لنڈی کوتل اور جمرود کیساتھ فنڈز میں ناانصافی ہوئی ہے، علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے اپنا حق دیا جائے شاہ خالد شینواری کا منتخب ویلیج کونسل کے چیئرمین کے ہمراہ پریس کانفرنس
چیئرمین تحصیل لنڈی کوتل شاہ خالد شینواری نے اپنے نو منتخب کونسلروں حاجی شیر آفریدی ارشد مسیح، حاجی خان شینواری نوید شینواری اجمیر آفریدی عطاء اللہ آفریدی کپتان خان یاد وزیر شینواری محب شینواری حیات اللہ و دیگر کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 13 مارچ کو لنڈی کوتل کے منتخب کونسلروں نے حلف اٹھا لیا ہے لیکن ابھی تک کوئی فنڈ جاری نہیں ہو سکا بجائے اس کے کہ پلینگ اینڈ ڈولپمنٹ کے رولز کے تحت فنڈ جاری کئے جاتے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے اسکی غیر منصفانہ تقسیم کر رکھی ہے محکمہ ایریگیشن نے فنڈز میں تحصیل لنڈی کوتل کیساتھ ناانصافی کی ہے فنڈز کو سیاسی بنیادوں پر تقسیم کر دیا ہے جو کہ عوام کیساتھ ظلم اور ناانصافی ہے
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کے تحت 12 محکموں کو بلدیاتی نظام کے تحت لایا گیا ہے تاکہ عوام کو سہولت اور ریلیف کی فراہمی ممکن ہو لیکن ابھی تک تحصیل لنڈی کوتل میں بلدیاتی نمائندوں کوکوئی روڈ میپ واضح نظر نہیں آرہا انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی تقسیم میں غیر منتخب افراد کو بھی شامل کر دیا گیا ہے جو کہ ناانصافی پر مبنی ہے.
شاہ خالد شینواری نے کہا کہ لنڈیکوتل تحصیل کو اپنا حق لیکر رہیں گے اور اس کیلئے تمام ذرائع کو اپنایا جائے گا اگر مطالبات پر غور نہیں ہوا تو وہ احتجاج کا راستہ بھی اپنائیں گے اور اس کیلئے وہ تحریک بھی چلائیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی فوری یقینی بنائی جائے اور فنڈز ریلیز کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کو جلد کم کیا جا سکے