ملک کی بہتری کیلئے ہم سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔اکرام الدین

Spread the love

متحد ہونے کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے۔ کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات

اسلام آباد(چیف اکرام الدین) تحریک نوجوانان پاکستان و کسشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے ہم سب کا متحد ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ متحد ہونے کے بغیر ملک و قوم کی ترقی و عوام کی خوشحالی نا ممکن ہے روز بروز ملکی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے جو ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے ہر سیاسی جماعت کو اپنے ملک و قوم کی خدمت میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر واحد جماعت ہے جو ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہے چیئرمین عبداللہ گل کا مشن و مقصد ملک کی خدمت کرنا ہے جس طرح مرحوم جنرل حمید گل نے پاکستان کیلئے اپنی زندگی وقف کی تھی اس طرح ان کے فرزند عبداللہ گل پاکستان کی ترقی اور نوجوان نسل کی بہتری کیلئے کوشاں ہے جو پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے باعث فخر ہے تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ خدمت خلق عبادت ہے عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے اس وقت عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ عوامی مسائل میں اضافے کی بجائے کمی آسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں