گلگت (پ ر) چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ سٹی پارک کی تزیں و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے مرمتی و آرائشی کام مقررہ وقت میں مکمل کرلیا جائے گا سٹی پارک کی تزیں و آرائشی کام کے مکمل ہونے سے پارک سیر وتفریح کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے دلچسپی کا باعث بنے گا یہ باتیں انہو ں نے مقامی میڈیاکیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انکا کہناتھا کہ سٹی پارک میں بیک وقت سیر و تفریح کیساتھ کرکٹ، فٹ بال اور باسکٹ بال کھیلنے کی سہولت حاصل ہے سٹی پارک کی دیکھبال کیلئے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے قیادت میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کے خصوصی دلچسپی سے سٹی پارک کی تزیں و آرائش پر کام کا آغاز ہوا جوکہ مستحسن قدم ہے ہماری کوشش ہے کہ سٹی پارک مقامی و غیر مقامی سیاح کیلئے سٹی پارک بہترین تفریح گا ہ ثابت ہو، اس مقصد کیلئے ہماری ٹیم مصروف عمل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
