ڈپٹی کمشنر گلگت کے احکامات پر رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی اور گرانفروشی روکنے کیلئے شہرکو تین سیکٹرز میں تقسیم کرکے مجسٹریٹس تعینات کردئے ہیں

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹر میونسپل کارپوریشن گلگت محمد طلحہ اسد خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر گلگت کے احکامات پر رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی اور گرانفروشی روکنے کیلئے شہرکو تین سیکٹرز میں تقسیم کرکے مجسٹریٹس تعینات کردئے ہیں، روزانہ کی بنیادوں پر قیمتوں کا جائزہ لا جارہا ہے، سرکاری نرخناموں پر سختی کے ساتھ ؤ عملدرآمد یقینی بنائیں بنارہے ہیں، اس کے علاوہ عوام کی سہولت کیلئے مختلف چوک چوراہوں میں رمضان شکایات سیل بھی قائم کردئے ہیں، جہاں روزانہ درجنوں شہری اپنی شکایات درج کرارہے ہیں سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی اور گرانفروشی پر قانونی کاروائی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مجسٹریٹس کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، بعدازاں مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہاکہ رمضان المبار ک کے مقد س مہینے میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کیلئے کوئی رعائت نہیں ملے گی،اس سلسلے میں مجسٹریٹس روزانہ کی بنیادپر مارکیٹوں، مختلف بازاروں، منڈیوں، قصاب کے دکانوں، پولٹری شاپس اور جنرل سٹوروں کا معائینہ کررہے ہیں،خلاف ورزی پر موقع پر ہی سزادی جارہی ہے، انجمن تاجران،بازار کمیٹیوں کی جانب سے زائد منافع خوری کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا ساتھ تعاو ن حوصلہ افزا ہے، رمضان المبار ک میں سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر تاجروں کو جرمانہ نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں جیل بجوادیں گے، جو بھی تاجر تھوک و پرچون فروش ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے انہیں انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اسنا د دئے جائیں گے، اور جو خلاف ورزی کریں گے انہیں مناور جیل بجوادیں گے رمضان میں کسی کو رعائت نہی ملے گی۔ بعد ازاں انہوں نے تمام تھوک و پرچون فروش تاجروں کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی چیز کی مصنوعی قلت پیدا کرکے روزہ داروں کو مشکل میں نہ ڈالیں،جو بھی دکاندار ایسا کرے گا کوئی بخشش نہیں ہوگی بلکہ ان کے خلاف رمضان المبارک مجریہ ایکٹ کے مطابق سخت قانونی کاروائی ہوگی۔انہوں نے میونسپل مجسٹریٹس کو احکامات دئے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا معائینہ کریں، سبزی منڈی دیکھیں، تھوک و پرچون تاجروں پر نظر رکھیں، اور رمضان المبارک میں زیادہ تر روزانہ استعمال ہونے والے والے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں پر فوکس کریں، جس میں ٹماٹر، سبزیاں، پھل فروٹس، پیاز ، بیسن، آلو سمیت دیگر اہم اشیائے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گوشت کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں