ایدھی سنٹر دینہ میں سرکلر انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا اور دیگر سماجی کارکنان کی انتھک کوششوں سے پندرہ دن کے بعد بجلی بحال

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) اللہ اللّٰہ کر کے ایدھی سنٹر دینہ میں پندرہ دن کے بعد بالآخر بجلی بحال ہو ہی گئی۔ دینہ کےاس ایدھی سنٹر میں بجلی کی بحالی کے لیئے جہاں سرکلر انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے مرکزی کردار ادا کیا۔وہاں جہلم کی مشہور ومعروف سماجی قد آور شخصیات فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم،ایس ڈی او واپڈا اور دینہ کے لائن سپریٹنڈنٹ اور ایدھی سنٹر انچارج دینہ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔یاد رہے کہ ایدھی سنٹر دینہ بالکل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دینہ سے ملحق ہے۔اس ایدھی سنٹر میں گزشتہ پندرہ روز سے بجلی کا حصول ایک مسلئہ بنا ہو تھا۔بجلی کی تاریں اور دیگر سامان اپنی مدد آپ کے تحت اکٹھا کر لیا گیا تھا۔تمام متعلقہ حکام سے اجازت بھی لے لی گئی تھی۔انتظامیہ سے بھی بات چیت کر کی گئی تھی۔مگر کچھ متعلقہ لوگ ڈھکے چھپے الفاظ میں رشوت طلب کر رہے تھے۔بالاخر مندرجہ بالا شخصیات کی مداخلت سے پندرہ دنوں کے بعد بجلی کا یہ مسلئہ حل ہو گیا۔ایدھی سنٹر دینہ کے تمام سٹاف اور دیگر لوگوں نے ڈاکٹر محمد اسد مرزا،فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،عبد الغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم،ایس ڈی او واپڈا اور لائن سپریٹنڈنٹ دینہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے یہ مسلئہ لاینحل بالاخر حل ہو ہی گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں