سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین نے خود ساختہ مہنگائی، زائد منافع خور ی اور فٹ پاتھ پر غیر قانونی طور پر قابض رہنے والے درجنوں افراد پر جرمانے

Spread the love

گلگت (پ ر)چیئرمین پرائس کنٹرول گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین نے خود ساختہ مہنگائی، زائد منافع خور ی اور فٹ پاتھ پر غیر قانونی طور پر قابض رہنے والے درجنوں افراد پر جرمانے اور مشہور سبزی و پھل فروش اختر سبزی والے کی دکان کو سیل کردیا۔موقع پر نوٹس دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ غیر قانونی طور پر فٹ پاتھ کو کاروبار کے مقصد کیلئے استعمال کریں گے اور نہ ہی زائد منافع خور ی کریں گے پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں پرائس ایکٹ کے تحت سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔ مجسٹریٹ عالم حسین نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کا حکمنامہ پڑھ کر سنایا اور کہا کہ اگلی کوئی بھی شکایت کی صورت میں جیل کی سزا دی جائے گی واضح رہے بدھ کے روز عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹرو چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین نے بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ فٹ پاتھ پر غیر قانونی قابضین، خود ساختہ مہنگائی کرنے والے درجنوں تاجروں کے خلاف کاروائی کی جس میں مشہور سبزی فروش اختر سبزی فروش بھی شامل تھا کے دکان کو جرم ثابت ہونے پر دکان کو سیل کردیا اور انہیں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں آج صبح پیش ہونے کا نوٹس بھی تھمادیا ہے۔ یاد ررہے شہر میں غیر قانونی طور پر خلاف ورزیوں کی سبسے زیادہ شکایات اختر سبزی فروش کی آتی ہیں۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے تمام سیکٹر مجسٹریٹس کو حکمنامہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے سیکٹرز میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں پر کڑی نگرانی کریں۔ تاکہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو موقع پر سزا دی جاسکے، شہر میں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں