اعجاز میر کو فنکاروں کے صدر منتخب ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اداکار صمد شاد

Spread the love

ہر تنظیم سے صدر منتخب ہونا اظہار رائے اور الیکشن سے ہی ہوتا ہے.فنکار برداری کا اظہار خیال

یورپ(چیف اکرام الدین) پی ٹی وی کے معروف آرٹسٹ اور فلم و ڈرامہ کے مشہور اداکار صمد شاد نے کہا کہ اعجاز میر کو فنکاروں کا صدر منتخب ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اعجاز میر کو فنکاروں کا صدر منتخب ہونا فنکار و فن کی توہین ہے اعجاز میر کا صدر منتخب ہونا فنکار برادری کیلئے باعث افسوس ہے کیا خیبر پختون خواہ کے فنکاروں کے فیصلے اب صوبے سے باہر کے لوگ کریں گے کبھی نہیں خیبر پختون خواہ کے فنکاروں کے فیصلے اور صوبوں کے لوگ نہیں کر سکتے جب بھی خیبر پختون خواہ میں فنکار تنظیموں کے درمیاں کچھ بھی ہوں وہ آپس میں بات چیت کر سکتے ہے لیکن اور صوبے سے کسی کو صدر منتخب کرنا کونسا قانون ہے اور کس نے بنایا ہے صدر منتخب ہونا جمہوری قانون میں ہے لیکن جس طرح جمہوری قانون کے شرائط ہے ان شرائط سے صدر منتخب ہونا چاہیے وہ بھی فنکاروں کے فیصلے سے فنکاروں کے فیصلے اور اتحاد کے بغیر کوئی صدر منتخب نہیں ہو سکتا اور نہ خیبر پختون خواہ فنکار برادری ایسے منتخب صدر کو مانتے ہے خیبر پختون خواہ فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہمارے فنکاروں کے نام پر ہمارے غربت اور لاچاری پر سیاست ہوتی ہے جس کی ہم فنکار برادری شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کب تک خیبر پختون خواہ فنکاروں کے ساتھ یہ ظلم و ستم جاری رہے گا چند نوسرباز فنکار اپنے فائدے کیلئے خیبر پختون خواہ فنکاروں کے نام پر پیسے کما رہے ہے جو فن و فنکار کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں خیبر پختون خواہ فنکار برادری نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اعجاز میر صاحب خیبر پختون خواہ کے غیور فنکار ہنرمند اپنے نمائندوں کو خود منتخب کریں گے نہ کہ اٹک کے اس پار سے فیصلے مسلط کئے جائیں گے پی ٹی وی آرٹسٹ اور فلم و ڈرامہ اداکار صمد شاد نے مزید کہا کہ خیبر پختون خواہ فنکار برادری سے پر زور مطالبہ ہے کہ خیبر پختون خواہ فنکاروں کے متحد ہونے سے فنکاروں کے مسائل و مشکلات کا حل ممکن ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں