گلگت ناقص پھل فروٹس کے متعلق سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع ہونے والے خبروں کا نوٹس

Spread the love

گلگت (پ ر) ناقص پھل فروٹس کے متعلق سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع ہونے والے خبروں کا نوٹس، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے قیادت میں میونسپل انسپکشن ٹیم کا سبزی و فروٹس منڈیوں پر زبردست کریک ڈاون، 06 من سے زائد ناقص، مضر صحت پھلوں، جس میں سردے (گلاٹی)، آم، خربوزے اور مختلف مقامی و غیر مقامی گلے سڑے سبزیوں کو تلف کردئے گئے، سوموار کے روز میٹ انسپکٹر، ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین نے بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ، جوٹیال بس سٹینڈ، جوٹیال پبلک چوک، جوٹیال کینٹ ایریا، خومر بازا ر، یاد گار بازار، کلمہ چوک، ائیرپورٹ روڈ، کرنل حسن بازا ر، اتحاد چوک بازار، گھڑی بازار اور راجہ بازار ایریا میں میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر، سیکٹر مجسٹریٹس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیموں نے الگ الگ کاروائیوں میں متعدد سبزی و پھل فروشوں کے خلاف کاروائیاں کیں، تقریبا چھ من سے زائد بوسیدہ و خراب پھلوں اور سبزیوں کو تلف کیا گیا، چھاپہ مار ٹیموں نے آئندہ کیلئے محتاط اور خراب پھل و سبزیوں کو خرید و فروخت نہ کرنے کی انتباہ بھی کردئے۔ واضح رہے گزشتہ روز سوشل اور پرنٹ میڈیا میں گلگت کے مختلف بازاروں میں بوسیدہ پھلوں، خراب سبزیوں کے خرید و فروخت جیسے خبریں وائرل ہوئیں تھیں، اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے نوٹس لیکر فوری ازالے کیلئے اقدامات کا حکم دیا، سوموار کے روز میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر اور سیکٹر مجسٹریٹ کے جانب سے کریک ڈاون اس سلسلے کی کڑی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں