گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختارنے کہا کہ محرم الحرا م میں اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے لائحہ عمل تیار کیا ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختارنے کہا کہ محرم الحرا م میں اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے لائحہ عمل تیار کیا ہے سیکٹر مجسٹریٹس، میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹربلدیہ فورس کے ہمراہ روزانہ مانیٹرنگ کریں گے، ضرورت پڑنے پر انجمن تاجران، بازار کمیٹی اور سول سوسائیٹی کا تعاون لیں گے، مارکیٹ میں تیزی سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے مگر ہماری کوشش ہوگی عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے نجات دلائیں، پرائس کنٹرول کمیٹی کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد ہوگا،میونسپل مجسٹریٹ یوٹیلٹی سٹور میں رعائتی اشیائے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ذمہ داروں سے رابطہ میں رہیں گے، گرانفروشی کوروکنے کیلئے تاجروں کا تعاون کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے مارکیٹ میں اشیائے خوردنوش کے قیمتوں کے سلسلے تفصیلی سروے رپورٹ پڑھ کر سنایا، سیف الملوک نے اپنی رپورٹ میں اشیائے خوردنوش کے 57 اقسام اور سبزی و فروٹس کے 46 اقسام کے قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی انہوں نے اپنی رپورٹ میں 03 اقسام کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے کمی جبکہ 13 اشیائے کے قیمتوں میں 10 سے 30 روپے اضافہ بتایا، انہوں نے سروے رپورٹ میں بتایاکہ پنجاب سے آنے والے سبزی و فروٹس کے قیمتوں میں 20 سے 30 روپے اضافہ جبکہ 05 اقسام کے سبزی وفروٹس کے قیمتوں میں 10 سے 30 روپے کمی کا زکر کیا ہے اور 13 اقسام کے سبزی و فروٹس کو نرخنامے میں نیا شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اشیائے خورد نوش کے قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اسکے باوجو د 18 اقسام کے سبزی و فروٹس کے قیمتوں میں استحکام ہے جوکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا بہترین حکمت عملی قرار دیا، مارکیٹ میں گرانفروشی روکنے کیلئے مقامی تاجر برادری کا تعاون ضروری ہے شہر میں خود ساختہ مہنگائی، زائد منافع خوری اورسرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے انجمن تاجران کلیدی کردار ہے۔ اجلاس میں انجمن تاجران، بازار کمیٹی، سابقہ کونسلرز، ودیگر ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی کثیر تعداد میں شریک ہوئے، تاجروں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بڑھتی مہنگائی پرتسویش کااظہار کیا،اجلاس کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ، و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے تمام شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا اور محرم الحرام میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کیلئے احکامات دئے۔ واضح رہے ہفتے کے روز اشیائے خوردہ نوش کا نیا نرخنامہ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں