چیچہ وطنی میں موسمی بخارکے باعث ہر گلی محلے کے مکین بخار میں مبتلا

Spread the love

آصف ندیم ساہیوال: ہڑپہ چیچہ وطنی میں موسمی بخارکے باعث ہر گلی محلے کے مکین بخار میں مبتلا ‘شہری کورونا کے خوف سے سرکاری ہسپتالوں میں جانے سے گریزاں ‘شہری ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلینک جانے پر مجبور ۔

تفصیلات کے مطابق گرمی شروع ہوتے ہی ساہیوال اور گردونواح میں موسمی بخار نے بھی زور پکڑ لیا اور ہر گلی محلے میں رہنے والے ہر گھر کا کوئی نہ کوئی فرد بخار میں مبتلا ہے اور شہری کورونا وائرس کے خوف سے بخار کی گولیاں خود ہی استعمال کر رہے ہیں اور دو تین گزرنے پر پرائیویٹ ڈاکٹر ز کے کلینکوں پر اپنا علان کرانے پر مجبور ہیں

۔ شہری کورونا کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں بخار کا علاج کرانے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ تیز بخار والے افراد کو سرکاری ہسپتالز کے ڈاکٹرز و طبی عملہ انہیں کورونا کے شبہ میں دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے شہری سرکاری ہسپتالوں میں جانے سے گریزاں ہیں ۔

شہریوں نے بتایا ہے کہ آج کل بخار کی وباءبھی عام ہے اور ہر گلی محلے میں ہر گھر میں کسی نہ کسی شخص کو بخار ہے ایک کو آرام آتاہے تو دوسرے کو شروع ہو جاتاہے ۔ محکمہ صحت کے حکام کاکہنا ہے کہ شہریوں کو کورونا وائرس کے سلسلہ میں تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور موسمی بخارسے پریشان ہونے کی بجائے بخارکی دوائی لیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں