ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن کاٹن زون ملتان ڈاکڑ غلام عباس نے ضلع ساہیوال میں مختلف کپاس کے فیلڈ کا دورہ کیا اور کسانوں سے ملاقات میں کپاس کی مزید بہتر پیداوار کے لئے انہیں مفید مشورے بھی دیئے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حیدر اور زراعت آفیسر اویس صادق بھی ان کے ہمراہ تھے ڈائریکٹر زراعت نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد کسانوں نے کپاس کی فصل پر محنت کرنا چھوڑ دی ہے جبکہ کپاس کی فصل دوبارہ بڑھوتری کی طرف گامزن ہے اگر اس وقت کپاس کی فصل پر تھوڑی سی محنت کر لی جائے تو اسی فصل سے مزید 10 من فی ایکٹر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت منڈیوں میں کپاس کا ریٹ 10 ہزار روپے فی من سے زیادہ ہے کسان اگر تھوڑا سے کپاس پر خرچہ کرے تو اس فصل سے کافی منافع کمایا جاسکتا ہے انہوں نے کپاس پر اس وقت بیماریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فصل پر سفید مکھی کا سپرے کرنے کی ضرورت نہیں ہے اگر ضرورت محسوس ہو تو تمباکو 6 سو گرام،کوڑھ تمبا 6 سو گرام،ہنگ 10 گرام اور اک کے پتے 6 سو گرام محلول بنا کر سپرے کریں تاکہ فصل میں موجود دوست کیڑے محفوظ رہیں انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی اچھی بڑھوتری اور ٹینڈوں میں اضافے کے لئے میگنیشیم سلفیٹ 3 سو گرام،پوٹاشیم نائیٹریٹ 2 سو گرام،زنک سلفیٹ 250 گرام اور بورک ایسڈ 2 سو گرام اور یوریا بلحاظ 2 کلو فی ایکٹر سپرے کریں۔
