ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر کامران خان اشیائے صرف کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے متحرک ہو گئے اس سلسلہ میں انہوں نے علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے پیاز، ٹماٹر اور آلو کی نیلامی کی خصوصی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ضروری اشیاء صرف کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیاز200روپے سے 130، ٹماٹر 230روپے سے 170 اور آلو130سے 90روپے تک کم ہوا ہے اور پیاز اور ٹماٹر کی درآمد شروع ہونے سے قیمتیں مزید کم ہونگی۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو سرکاری نرخوں پرعمل درآمد یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کا عمل سختی سے مانیٹر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عام آدمی کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے عوام دشمن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں اس لئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
