کمشنرساہیوال نے کہاہے کہ صحافی حقائق پر مبنی خبریں شائع کریں تاکہ انتظامیہ کی رہنمائی ہو اورعوام کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال)کمشنرساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے کہاہے کہ صحافی حقائق پر مبنی خبریں شائع کریں تاکہ انتظامیہ کی رہنمائی ہو اورعوام کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ وہ یہاں اپنے دفترمیں صدر ڈویژنل پریس کلب پیرسیدطمطراق محاسن شاہی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرکوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگراور ڈائریکٹرتعلقات عامہ محمدعقیل اشفاق بھی موجودتھے-انہوں نے کہاکہ افسران اپنے دفاترکے دروازے کھلیں رکھیں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں مہنگائی کی حالیہ لہرپرقابوپانے کیلئے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزاورمتعلقہ افسران کو سبزی منڈیوں اور مارکیٹس میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں -انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے با اثر نمائندے ہیں جن کی عوامی مسائل کی نشاندہی پر انتظامیہ فوری ایکشن لے گی-ڈویژنل صدرپریس کلب پیرسیدطمطراق محاسن شاہی نے کمشنر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور اسکی تعمیر و ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا-اس موقع پر کمشنرنے وفد سے شہرکے مسائل سے آگاہی حاصل کی اوربہتری کیلئے مختلف تجاویز لیں-انہوں نے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی اورخودساختہ مہنگائی پر قابوپانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ٹریننگ کروائی گئی ہے اور شہریوں کو ریلیف دینے کے پلان کی میں خودنگرانی کررہی ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں