ساہیوال ہڑپہ محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حیدر کا المکہ ٹریڈرز جی ٹی روڈ ہڑپہ اسٹیشن پر چھاپہ زائدالمیعاد زرعی ادویات برآمد ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ) محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حیدر کا المکہ ٹریڈرز جی ٹی روڈ ہڑپہ اسٹیشن پر چھاپہ۔ چیکنگ کے دوران مختلف کپمنیوں کی لاکھوں روپے مالیت کی زائد المیعاد ادویات برآمد کر لیں۔دوکان مالک کئی کمپنیوں کی زرعی ادویات بغیر ڈیلر شپ انوائس بھی فروخت کر رہا تھا۔دوکان پر موجود نعمان ارشد نے کار سرکار میں مداخلت بھی کی جس پراسسٹنٹ ڈائریکٹر نے زائد المیعاد زرعی ادویات اور کار سرکار میں مداخلت پر تھانہ ہڑپہ میں دوکان مالک محمد نعیم اور نعمان ارشد کے خلاف مقدمہ 600/22 درج کروا دیا جبکہ پولیس ہڑپہ نے نعمان ارشد کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
