گورنمنٹ بوائے پرائمری سکول ہڑپہ میں لاکھوں روپے کی رقم سے دیوار اور کمروں کی تعمیر کا کام شروع کروا دی

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ سماجی کارکن حاجی محمد ریاض بریار نے گورنمنٹ بوائے پرائمری سکول ہڑپہ میں لاکھوں روپے کی رقم سے دیوار اور کمروں کی تعمیر کا کام شروع کروا دیا اہلیان ہڑپہ کا خراج تحسین

گرمی اور سردی کی شدت میں معصوم بچوں کا کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا بڑا تکلیف دہ تھا خوشنودی خدا وندی کے لئے کمروں کی تعمیر کا کام شروع کروایا۔حاجی محمد ریاض بریار

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق ہزاروں کی ابادی پر مشتمل قصبہ نما شہر ہڑپہ اسٹیشن جس میں صرف ایک گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول جس میں بچوں کی تعداد دو سو سے زائد جس کے کمرے ناکافی ہونے کی وجہ سے بچے شدت گرمی و سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اس کے علاؤہ چار دیواری چھوٹی ہونے کی وجہ سے اکثر وبیشتر نشئ سکول میں چوری اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے سماجی کارکن حاجی محمد ریاض بریار نے ناصرف دوعدد پختہ کمروں کی بلکہ سکول کی چار دیواری کو اونچا کرنے کے لئے لاکھوں روپے سے کنسٹرکشن کا کام شروع کروا دیا سکول کی اس اہم ضرورت کو پورا کرنے پر بچوں کے والدین سمیت اہلیان ہڑپہ نے حاجی محمد ریاض بریار کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر حاجی محمد ریاض بریار نے کہا کہ موسم وہ گرمی کا ہویا سردی کا معصوم بچوں کا کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا انسانیت کے لئے بڑا ہی تکلیف دہ عمل تھا کمروں اور دیوار کی تعمیر کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ خوشنودی خدا وندی کے لئے چھوٹی سی کوشش کی ہے جسے اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں