ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز ساہیوال کے پکٹوریل پبلسٹی آفیسر عبدالواحد اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال ) ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز ساہیوال کے پکٹوریل پبلسٹی آفیسر عبدالواحد اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے، ریٹارئمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اوکاڑہ چوہدری خورشید جیلانی،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پاکپتن سید سلمان شاہ،سینئر صحافی ظفر اقبال چوہدری، آفس سپرنٹنڈنٹ محمد امجد وٹو،اسسٹنٹ فلک شیر اور پرنسپل اسسٹنٹ انوارفرید اور سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق نے کہا کہ عبدالواحد نے اپنی ڈیوٹی ہمیشہ ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کی جو دوسروں کے لئے مشعل راہ ہے- انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ انفارمیشن کیلئے ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-ڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری ملازمت میں قدر صرف کام کرنے کی ہوتی ہے اور محنت کرنے والے ہی اپنا مقام پاتے ہیں -تقریب کے اختتام پر ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام افسران اور اہلکاران نے خصوصی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں