یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے زیرِ اہتمام”محسن پاکستان”ڈاکٹر عبد القدیر خان کی برسی کا اہتمام

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)آج جہلم میں یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے زیرِ اہتمام “محسن پاکستان”ڈاکٹر عبد القدیر خان کی برسی منائی گئی ۔یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی چیئرمین عبدالغفور چوہان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج 10 اکتوبر، محسنِ پاکستان جناب ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی برسی کا دن ھے۔اللہ تعالیٰ کی ذات ان کے درجات بلندکرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان وہ شخصیت ھیں جنھوں نے ملک و قوم کی بقا اور سلامتی کو فوقیت دی۔مگر افسوس ہم نے ہم نے اس کے بدلے میں جو سلوک ان کے ساتھ کیا ھے وہ انتہاٸی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ ملک پاکستان سے وفاداری اور محبت کرنےوالوں کے ساتھ قومیں ایسا سلوک ہر گز نہیں کیا کرتیں۔ یہاں پر اگر کوئی بڑا آدمی یا بڑا سیاستدان ہوتا تو تمام الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا نے صبح سے لے کر رات گئے تک اپنے پروگرامز کی انتہا کردینی تھی۔مگر افسوس صد افسوس کہ موجودہ حکومت نے اور میڈیا نے پروگرام تو کیا اس موضوع پر بات کرنے کو بھی درخوئے اعتناء نہ سمجھا۔حالانکہ حکومت کوچائیےتھا کہ وہ اس دن کو قومی دن قرا دیتی۔ تاکہ آنے والی نسلیں بھی اپنے محسن کو یاد رکھتیں۔عبدالغفور چوہان نے مذید کہا کہا پوری قوم کو چاہئے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان کے لیے اپنی آواز بلند کریں کہ اس دن کو قومی دن قرار دیا جائے۔
(غازی) عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جھلم پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔کہ وہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو جو کہ ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ان کے کارنامے کو اپنے نصاب تعلیم میں بھی شامل کریں۔تاکہ ہمارے آنے والی نسلیں اپنے اس محسن کو ہمیشہ یاد رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں