ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ) جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کورونا سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت جہلم اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اقدامات میں تیزی لا رہے ہیں، رواں سال ڈینگی کے حاتمے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اہداف کے مطابق محکمہ صحت توجہ دے رہا ہے۔ اس موقع پر ڈینگی کے حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک جہلم، ایم سی جہلم اور محکمہ زراعت کی جانب سے کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی۔ڈی سی سیف انور کا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے جاری ہے۔ ضلع میں کرونہ وائرس کے موجودہ حا لات کے پیش نظر انہوں نے عوام الناس کو گھروں میں کی ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، اختیاطی تدبیر سے بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔اس موقع پرسی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ضلع بھر سے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں اجس سے ڈینگی کی روک تھام میں خاصی مدد ملی گی۔ڈی سی سیف انورنے سی او ایم سیز کو بارش کا پانی تلف کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں