جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو دھند اور سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اور خصوصی بریفنگ مہم، پبلک سروس گاڑیوں کے لئے خصوصی بریفنگ،پبلک سروس گاڑیاں ایمرجنسی گیٹ لگوائیں، ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیاں غیر ضروری طور پر لین تبدیل نہ کریں،سلو موونگ گاڑیوں پر اسٹیکر لگائے گئے، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور کو نوٹس بھی ایشو کیے گئے، زمینداروں کو بھی خصوصی بریفنگ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو جہلم نے انسپکٹر جنرل خالد محمود کی خصوصی ہدایات پر سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو جہلم سجاد حسین بھٹی نے بمعہ اپنی ٹیم ٹول پلازہ جہلم پر خصوصی بریفنگ مہم کا انعقاد کیا جس میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر افتخار احمد بھٹی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ابرار اسحاق آپریشن آفیسر سرائے عالمگیر انسپکٹرطاہر شہزاد لائن آفیسر انسپکٹر صہیب عبدالماجد اسٹور انچارج انسپکٹر شہزاد عتیق نے شرکت کی دوران بریفنگ ایچ ٹی وی اور پی ایس بی کو بھی کیا گیا کہ وہ فوگ لائٹ لگوا ئیں غیر ضروری طور پر لین تبدیل نہ کریں اور دھند میں انتہائی ضرورت کے تحت سفر کریں، سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو سجاد حسین بھٹی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دھند کی آمد سے قبل ہی بریفنگ کا آغاز کیا ہے تاکہ آنے والے وقت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے مزید انہوں نے کہا کہ سڑک کے ساتھ رہنے والے زمینداروں کو بھی بریف کیا جا رہا ہے کہ وہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں تاکہ اسموگ نہ بنے مہم کے دوران پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور کو نوٹس بھی جاری کئے گئے کہ وہ ایمرجنسی دروازے لگوائیں اور سلو موونگ گاڑیوں پر چمکدار سٹیکر بھی لگائے گئے مزید برآں پبلک سروس گاڑیوں کے اندر مسافروں کی سہولت کے لیے امرجنسی نمبر پر مشتمل اسٹیکر بھی لگوائے گئے، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ان کوششوں کو عوام نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس مہم کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
