کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے غلہ منڈی کے ہزاروں مکینوں کی سفری مشکلات ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے غلہ منڈی کے ہزاروں مکینوں کی سفری مشکلات ختم کرنے کیلئے نیازی برج سے جامعہ رشیدیہ براستہ سرکی محلہ سڑک کو دورویہ کرنے کا منصوبہ پسپ پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایک کلو میٹر طویل اس سڑک پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ13کروڑ66لاکھ روپے لگایا گیا ہے جس کے تحت دو رویہ سڑک کے دونوں اطراف سٹریٹ لائٹس، فٹ پاتھ اور بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ڈرین بھی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے یہ ہدایت اپنے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں دی جس میں پسپ اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق،چیف آفیسر نعیم اللہ وڑائچ،میونسپل افسران عبدالغفار وینس (فنانس)، جاوید انور گوندل (پلاننگ)، وقاص اکرم(انفراسٹرکچر) اور محمد بلال (ریگولیشن)، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان، اے سی جنرل وقاص ظفر، اے سی ریونیو میاں ندیم ارشد اورپسپ کے سٹی مینجر اسجد علی خان نے بھی شرکت کی-انہوں نے گول چکر سے سٹی بند روڈ تک 0.32کلو میٹر سنگل سڑک کو بھی دو رویہ کرنے کی ہدایت کی جس سے پائلٹ گرلز سکول کے سامنے ٹریفک کے مسائل حل ہونگے۔ اس منصوبے پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ4کروڑ50لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے غیر قانونی مارکیز اور میرج ہالز کے خلاف جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور میونسپل آفیسر پلاننگ جاوید انور گوندل کو مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اندرون اور بیرون بس سٹینڈز کی ری ماڈلنگ کرنے کی بھی ہدایت کی جس سے مسافروں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ اجلاس میں شہر میں جاری پسپ منصوبوں پر کام کی رفتار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کمشنر نے فتح شیر روڈ کی تعمیر میں حائل بجلی کے پولز کی شفٹنگ 10نومبر تک مکمل کرنے اور مسجد کے لئے متبادل جگہ فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ سڑک پر کام کی رفتار تیز کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں