میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین اور سٹیشن فائرآفیسر عبداللہ کا میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے نصف درجن سے زائد پیٹرول پمپو ں کا اچانک چھاپے مارے،

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / یڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین اور سٹیشن فائرآفیسر عبداللہ کا میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے نصف درجن سے زائد پیٹرول پمپو ں کا اچانک چھاپے مارے، چھاپہ مارکاروائی کے دوران آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنے پر 5 پیٹرول پمپ مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے تفصیلات کے مطابق بد ھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار کے حکم پر مجسٹریٹ عالم حسین نے فائر آفیسر عبداللہ اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ ایک درجن کے قریب پیٹرول پمپوں کا کریک ڈاون کیا۔ چھاپہ مارکاروائی کے دوران ّلات نصب نہ کرنے پر 5 پیٹرول پمپ مالکان پر جرمانے کئے اور ری فلنگ نہ کرانے والے 7 پیٹرول پمپ مالکان کو 24 گھنٹے میں ریفلنگ کرکے آلات نصب کرنے کاحکم دے دیا گیا، واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے شہرمیں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب یقینی بنانے کیلئے سختی کے ساتھ احکامات دے رکھے ہیں آج روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ ترجمان نے عوام الناس سے گزراش کی ہے کہ جہاں کہیں بھی پیٹرول پمپ، ہوٹل، موٹل اور گیسٹ ہاوسز میں آگ بجھانے والے آلات نصب نہ ہوں مہربانی کرکے ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں تاکہ ہم سب خطرات سے محفوظ رہنے میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں