کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے ٹی ٹی پی کیساتھ سیز فائر برقرار نہ رہ سکا،بیرسٹر سیف

Spread the love

میرے کردار کے بارے میں سراج الدین حقانی اور ٹی ٹی پی سے پوچھ لیں، میں نے حزب اسلامی کے ساتھ ڈاکٹر نجیب کے خلاف جہاد کیا.معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان صلح کے لیے کردار ادا کرنےکو تیار ہوں۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا ایک انٹر ویو کے دوران کہنا تھا کہ حافظ گل بہادر گروپ جنگ بندی کر کے حکومت کے ساتھ بات چیت کرے، بندوق برداروں کا بندوق کے ذریعے پاکستان پر قبضہ ناممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان گئے، مذاکرات میں پیشرفت ہوئی، مفتی نور ولی نے جون میں سیز فائر کا اعلان کیا لیکن کچھ غلط فہمیوں اور کچھ وجوہات کی وجہ سے سیز فائر برقرار نہ رہ سکا۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ ان کے کردار کے بارے میں سراج الدین حقانی اور ٹی ٹی پی سے پوچھ لیں، انہوں نے حزب اسلامی کے ساتھ ڈاکٹر نجیب کے خلاف جہاد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں