جہلم(اختر شاہ عارف)آج کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کی ٹیم نے ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم اور ان کی بیگم ڈاکٹر شہناز شاہد کو ان کی رہائش گاہ پر جا کر مبارکباد دی۔ اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ڈاکٹر شاہد تنویر اور ان کی بیگم ڈاکٹر شہناز شاہد حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں۔انہوں نے کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ کی ٹیم کو عمرہ کی ادائیگی کے روح پرور واقعات سناتے ہوئے وہاں مسجد الحرام اور روضہ رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میں ہونے والی توسیع کے بارے میں بھی بیش قیمت معلومات فراہم کیں۔ان کے عمرہ کی ادائیگی کا دورانیہ تقریباً دس دن کا تھا۔ اس دورانیئے میں انہوں نے وہاں کے مقدس مقامات کی بھی زیارت کی۔ڈاکٹر شاہد تنویر نے مبارکباد کے لیئے آئی ہوئی سی ڈی سی کی ٹیم کو ان مقامات مقدسہ سے لائے ہوئے تبرکات یعنی آب زم زم اور کھجوروں کا تحفہ پیش کیا۔اس کے بعد تمام مہمانوں کی چائے اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ تواضع کی گئی۔ مبارکباد کے لیئے آنے والی سی ڈی سی المرکزجہلم کی ٹیم میں چوہدری جاوید اقبال،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،محمد امین میر،میجر(ر) ذرغون گل خان،شاہد جلیل سیٹھی،محمد احمد جمیل،استاد عبد الرحمن مانی اور سید اختر علی شاہ شامل تھے
