جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تعیناتی حکومت کا بہترین اقدام ہیں۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ نئے آرمی چیف و چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں یاد رہے کہ ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے بی آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے 8 ڈی کے تحت کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا اس سے پہلے بھی کئی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی حکومت کا بہترین اقدام ہے۔ انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی پاکستان اور پاکستانی عوام و افواج پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔آمین