ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام معروف شاعر اُستاد دامن کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال)ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام معروف شاعر اُستاد دامن کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی اور مزاحمتی شاعری سے مقبولیت حاصل کرنے اور لوک سوچ کا نشان بننے والے شاعر استاد دامن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پروگرام کو تین حصوں سیمینار، مکالمہ اور پنجابی مشاعرہ میں تقسیم کیا گیا۔ ملک کے نامور دانشور اور شاعر مشتاق صوفی نے سیمینار اور مکالمہ میں صدارت کے فرائض نبھائے۔مقررین نے استاد دامن کی عوامی فکر کو عصری ضرورت قرار دیتے ہو کہا کہ معاشرے میں مساوات اور سماجی تحفظ پیدا کرنا ہماری قومی فریضہ ہے۔ ہم اجتماعی طور پر عام آدمی کی زندگی کو بنیادی ضروریات اور معاشرتی انصاف سے ہم آہنگ کر کے پاکستانی معاشرے کو پرامن اور روادار بنا سکتے ہیں۔ ڈائریکٹرساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے استقبالیہ پیش کیا۔ اس تقریب میں مختلف ادبی دانشوروں اور شعرا جن میں مسعود خالد، ڈاکٹر سرمد فروغ، پروفیسر عمران جعفر،صابر علی صابر، فدا بخاری، پروفیسر اکرم ناصر، عاصم اسلم، راجہ جہانگیر قمر، زکریا خان، رانا زاہد، ناز فاطمہ اور دیگر نے اُستاد دامن کی شخصیت اور فن پر گفتگو کی۔ سیمینار اور مکالمے کی نظامت اختر خان اور علی وارث انصاری نے کی جب کہ مشاعرے کی نظامت اقبال حیدر نے کی۔ لوگوں کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی اور آرٹس کونسل میں پنجابی زبان اور کلچر بابت دیگر تقریبات کے انعقاد پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں