ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کے ہمراہ دارالامان کا دورہ ۔ انہوں نے دار الامان میں مقیم خواتین کو فراہم کی جانےو الی سہولیات ،سیکیورٹی کے انتظامات،خواتین و بچوں کے لئے کھانے پینے کے انتظامات کا جائزہ لیا
اس موقع پر انچارج دارالامان نے وہاں پر مقیم خواتین ان کے ساتھ بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا کہ سرکاری اداروں کو اپنی تمام تر توجہ سروس ڈیلیوری پر مرکوز کرنی چاہیے لوگوں کی سہولت و آسانی ہمارا مطمع ء نظر کے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے انچارج دار الامان کو ہدائیت کی کہ جن خواتین کے ساتھ بچے ہیں ان بچوں کا خاص طور پر خیال رکھا جائے اور دارلامان میں مقیم خواتین و بچوں کو کھانے پینے سمیت کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہ ہو ۔ کمشنر ساہیوال نے دار الامان میں خواتین کے لئے قائم کئے گئے کلاس رومز اور رہائشی کمروں میں لائٹس اور صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے ہدایت کی کہ دارلامان میں خواتین کے لئے بنائے گئے کلاس رومز ،سلائی کڑھائی رومز،کچن سمیت دیگر شعبہ جات میں لائٹس کی تعداد بڑھائی جائے اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جائے ۔
