ساہیوال موٹروے پولیس کی قومی شاہراہ پر بڑی کارروائی اسمگل شدہ سکمڈ ملک پاؤڈر کے 100تھیلے برآمد

Spread the love

ساہیوال۔موٹروے پولیس کی قومی شاہراہ پر بڑی کارروائی اسمگل شدہ سکمڈ ملک پاؤڈر کے 100تھیلے برآمداسمگل شدہ سکمڈ ملک پاؤڈرکی مالیت 25لاکھ روپے بتائی جارہی ہے موٹروے ذرائع

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف) موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ساہیوال نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہائی ایس وین جسکے چاروں اطراف میں پردے لگے ہوے تھے کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا مگر وین ڈرائیور نے گاڑی بھگا لی۔موٹروے افسران نے مذکورہ وین کا پیچھا کیا اور ساہیوال کے نزدیک وین کو روک لیا ڈرائیور نے گاڑی کھڑی کر کے خود نواہی فصلوں کی طرف بھاگنے کی کوشش کی جسکو موٹر وے پولیس افسران نے پیچھا کر کے پکڑ لیا۔گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں سے ایک سو تھیلے 25 کلو گرام وزنی سمگلڈ شدہ سکمڈ مللک پاوڑرکے برآمد کر لیے۔ڈی ایس ایس پی موٹروے پولیس بیٹ 15 ساہیوال ریاض احمد اور ایڈمن آفیسر زاہد فہیم بھی فوری موقع پر پہنچ گے اور اپنی زیر نگرانی تمام سمگلڈ شدہ سکمڈ مللک پاوڑر کے بیگ کسٹم حکام کے حوالے کیے۔
*ڈی آئی جی موٹر وے پولیس شاہد جاوید صاحب اور سیکٹر کمانڈر شہباز عالم نے موٹر وے پولیس افسران کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور ریاض احمد ڈوگر اور انکی ٹیم کی کارروائی پر بھر پور شاباش دی موٹروے پولیس کی اس کاروائی کو عوامی و سماجی حلقوں نے بھی خوب سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں