ہڑپہ گندم زخیرہ اندوزوں کے خلاف انچارج مرکز خرید گندم ہڑپہ میڈم حسنہ فرید کی کاروائیاں جاری
حکومتی پالیسی برائے خریدداری گندم 2023/24 کے منافی کام کرنے والے زخیرہ اندوز عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مرکز خرید گندم ہڑپہ کا مطلوبہ ہدف ہر حال میں پورا کیا جائے گا انچارج پی آر سنٹر ہڑپہ۔۔۔۔ میڈم حسنہ فرید
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق حکومتی پالیسی برائے خریدداری گندم 2023/24 کا مطلوبہ ٹارگٹ پورا کرنے کےلیے یہاں قانون نافظ کرنے والے دیگر ادارے سرگرم عمل ہیں اسی مرکز خرید گندم ہڑپہ کی انچارج میڈم حسنہ فرید بھی اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ دن رات کوشاں ہے اسی سلسلہ میں انہوں نے گزشتہ دن علاقہ ہڑپہ شہر میں کاروائی کرتے ہوئے وقاص کریانہ سٹور وقاص ولد علی احمد ارائیں کو گندم بجانب کمالیہ دریا پار لیجاتے ہوئے پکڑ لیا یاد رہے باوثوق ذرائع کےمطابق وقاص ولد علی احمد ارائیں سکنہ ہڑپہ شہر جو کہ وقاص کریانہ سٹور کے مالک ہیں وقتاً فوقتاً گندم لوڈر رکشہ کے ذریعے مرکز خرید گندم پر دینے کی بجائے دیگر جگہوں پر گندم مہنگے داموں فروخت کرکے ناصرف حکومتی پالیسی خریداری گندم کو نقصان پہنچایا جارہا تھا بلکہ منافع خوری جیسے جرم کا ارتکاب بھی کیا جارہا تھا انچارج مرکز خرید گندم میڈم حسنہ فرید نے اپنی ذمہ دارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وقاص کریانہ سٹور کے مالک کے طرف سے دریا پار بجانب کمالیہ بھیجی جانے والی گندم پکڑ کر مرکز خرید گندم ہڑپہ میں انلوڈنگ کروالی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے زخیرہ اندوزوں نے میڈم حسنہ فرید سے معذرت بھی کی انچارج سنٹر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومتی پالیسی برائے خریدداری گندم 2023/24 کے منافی کام کرنے والے زخیرہ اندوز عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مرکز خرید گندم ہڑپہ کا مطلوبہ ہدف ہر حال میں پورا کیا جائے گا