ٹاون کمیٹی کھیوڑہ میں تعینات سرکاری ملازمین کی نظروں سے اوجھل قومی پرچم کی خستہ حالی باعث شرم ہے۔

Spread the love

کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی راشدخان)
ٹاون کمیٹی کھیوڑہ میں تعینات سرکاری ملازمین کی نظروں سے اوجھل قومی پرچم کی خستہ حالی باعث شرم ہے۔
عمومی طور پر حکومتی احکامات پر قومی تہواروں پر تقاریب کے انعقاد کی تصاویر بنوانے کے لیے قومی پرچم سرکاری عمارات پر لگائے جاتے ہیں
جو مناسب دیکھ بھال نا ہونے اور عملہ کی بے توجہی سے رفتہ رفتہ پھٹ کر لیریوں کی شکل میں تبدیل ہوکر اگلی سالانہ تقریب تک خود ہی غائب ہوجاتے ہیں۔۔
سرکاری عمارتوں پر پرچم لہرانے اور احترام سے اتارنے کے متعلق بنے قانونی احکامات پر عمل درآمد یقنی بنانے کے لیے ڈی سی جہلم فوری احکامات جاری کریں۔
تفصیلات کے مطابق عمومی طور پر دیکھنے میں آتا ہے کہ چودہ اگست قومی دن کے موقع پر حکومتی سطح پر سرکاری عمارتوں میں تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے جس کا اہم جزو پرچم کشائی ہواکرتا ہے جس میں بڑے اہتمام اور ذوق و شوق سے پاکستان کے جھنڈے کو بلند کیا جاتا ہے تاہم اس تقریب کے بعد انتہائی غیر سنجدگی اور عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے جبکہ جہاں پرچم لہرانے کے قوائد موجود ہیں وہی اسے عزت واحترام سے اتارنے اور محفوظ کرنے کے بھی قوائد بھی ہیں جنہیں عمومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔۔جبکہ انہی عمارات میں روز درجنوں ملازمین ڈیوٹی پر آتے جاتے ہیں مختلف نوعیت کی سرکاری میٹنگز ہوتی ہیں عمارات کی تزین آرائش کا کام چلتا ہے جس کے لیے عملہ مخصوص ہوتا ہے۔لیکن ہماری بدقسمتی کہ اس اہم بنیادی چیز پرچم کے احترام کو اہمیت نہیں دی جاتی جو بے حس قوم کی نشانی ہے۔۔مرکزی شاہراوں کے نزدیک قائم بلند و بالا اور خوبصورت عمارات پر لگے قومی پرچم کی خستہ حالت ان عمارات میں ہونے والے سرکاری کاموں کی حالت سمجھنے کے لیے کافی ہیں۔۔تحصیل پنڈدادنخان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی سی جہلم سے اپیل کرتے ہیں ضلع بھر کے تمام سرکاری عمارتوں کے ذمہ دار اعلی افیسران کو سختی سے قومی پرچم کے بارے میں قوائد و ضوابط پر عمل کرنے کے بارے میں نوٹس جاری کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں