ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے آئندہ ماہ یورپی یونین کے ایک اہم اجلاس کی وجہ سے اپنی شادی ملتوی کر دی

Spread the love

لندن(عارف چودھری)
یورپی یونین میں شامل ممالک کے سربراہان کا ُلاجلاس 17 جولائی کو منعقد ہو گا اور کورونا وائرس کی وبا کے بعد یہ پہلی مرتبہ منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں یورپی یونین کا بجٹ اور کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن کی شادی انہی تاریخوں میں طے ہے تاہم اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اجلاس کی وجہ سے اپنی شادی ملتوی کر رہی ہیں۔

میٹ فریڈرکسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے ان پر بڑی ذمہ داری اجلاس میں شرکت کی ہے اس لیے وہ اپنی شادی ملتوی کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنا کام کرنا ہے اور ڈنمارک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کو اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ان کے منگیتر نہایت صابر ہیں۔

واضح رہے کہ دیگر ممالک کی طرح ڈنمارک بھی کورونا وائرس سے متاثر ہے اور وہاں کیسز کی تعداد 12 ہزار سے زائد اور اموات کی تعداد 603 ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں