لندن سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا

Spread the love

لندن (عارف چودھری) لندن سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے پائلٹ نے طیارے میں خرابی کی نشاندہی برطانوی حکام کو کی، ہیتھروایئرپورٹ پر انسپیکشن ٹیم نے تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد برطانوی ایوی ایشن نے طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا ہے۔

پرواز نے گزشتہ رات لندن سے لاہور کا سفر کرنا تھا لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پائلٹ نے برطانوی حکام کو اطلاع دی کہ جہاز کا جی پی ایس انٹینا خراب ہے جس کی وجہ سے سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ برطانوی ایئرپورٹ حکام نے طیارے کو گراؤند کرنے کے فوری بعد اس کے معائنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو ابھی تک جاری ہے جبکہ دوسری جانب اس حوالے سے تحفطات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ پائلٹ نے خرابی کے بارے میں پی آئی اے کو اطلاع کیوں نہیں دی؟ قوانین کے مطابق پائلٹ سب سے پہلے اطلاع پی آئی اے کو دیتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں