پنڈدادنخان (راشدخان)
عادل حسین سکنہ چکوال سے تقریبا ڈیڑھ کلو چرس اور دو موبائل فون اور رقم برآمد
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاضلاعی منشیات فروشوں کی گزر گاہ مارٹن سر روڈ پر للہ پولیس کے سب انسپکٹر عنصر اقبال اور دیگر اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل پنڈدادنخان میں منشیات سپلائی کرنے والے سپلائر کو تقریبا ڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ملزم سے دو عدد د موبائل فون اور نقدی برآمد کرنے کے بعد پابند سلاسل کر دیا گیا یاد رہے کہ مذکورہ روڈ ضلع چکوال کو تحصیل پنڈدادنخان سے ملاتا ہے اوریہ روڈ چکوال سے پنڈ دادن خان تحصیل میں منشیات کی سپلائی کا سب سے بڑا اور معروف روٹ گردانا جاتا ہے