
ساہیوال آصف ندیم..بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے صدر چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری چوہدری مشتاق احمد سہو ایڈووکیٹ سے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک ندیمح انور عاصم کی ملاقات تحصیل کچہری کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ایس ایچ او سٹی ملک ندیم انور کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ساہیوال پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اب اس بھی زیادہ فول پروف سکیورٹی مہیا کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خود بھی لا گریجویٹ ہوں بار کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات کا خواہاں ہوں بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے صدر چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملک ندیم انور عاصم کی بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی تعیناتی چیچہ وطنی کی عوام کے لئے انتہائی خوش آئند بات ہے ملک ندیم انور کا شمار پنجاب پولیس کے محنتی اور قابل افسران میں ہوتا ہے اور وہ چیچہ وطنی میں اپنی تعیناتی کے دوران جرائم کا خاتمہ کرنے میں اپنا اھم کردار ادا کریں گے اس موقع پر جنرل سیکرٹری چیچہ وطنی پریس کلب چوہدری غلام دستگیر سہو ۔ چوہدری فریاد حسین گجر ایڈووکیٹ سابق صدر چوہدری خادم حسین وڑائچ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے