کشمیر و دیگر ممالک میں جاری غیرانسانی سلوک کے خلاف یونائیٹڈ نیشن میں آواز بلند کرتا رہو گا۔رانا بشارت علی خاں

Spread the love

ہندوستانی حکومت ڈیجیٹل میڈیا کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا بند کریں.اکرام الدین صدر جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ

جینوا(انٹرنیشنل ڈیسک)کشمیر و دیگر ممالک میں جاری غیرانسانی سلوک کے خلاف یونائیٹڈ نیشن و دیگر پلیٹ فارمز پر آواز بلند کرتا رہو گا اور ہندوستانی حکومت ڈیجیٹل میڈیا کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنا بند کرے،ان خیالات کا اظہار سرپرست،ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل و ممبر یونائیٹڈ نیشن رانا بشارت علی خاں نے صدر،ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل حاجی وقار یعقوب، صدر،جذبہ اتحاد یونین اف جرنلسٹ یورپ اکرام الدین، چیئرمین،وائے جے ایس آئی ایم احمد طاہر،انفارمیشن سیکرٹری،وائے جے ایس آئی ابیر الور ایڈووکیٹ و دیگران کے ساتھ کی جانے والی ماہانہ اون لائن میٹنگ کے انعقاد کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران کیا،اُن کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں میرے سخت گیر موقف و ہندوستانی حکومت کی فنڈنگ زدہ جعلی ڈیجیٹل میڈیا ویب سائٹس و آرگنائزیشنز کو اینٹی اسلام، پاکستان و کشمیر مخالف بے بنیاد منفی پروپیگنڈا پھیلانے پر اقوام متحدہ و یورپی یونین سے بلیک لسٹ کروانے کی وجہ سے انڈین حکومت میری کردار کشی پر اتر آئی ہے اور اقوام متحدہ سے میری رکنیت معطل کروانے کیلئے حکومتی سرپرستی میں آن لائن پٹیشن کا آغاز کر رکھا ہے،جو کہ بھارتی سرکار کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ان کی ایسی اوچھی حرکات میرے حوصلے کو مزید بلند کرنے کا سبب بنے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں