معروف بزنس مین چودھری خالد محمود ہنجرا عمرے کی سعادت حاصل کر کے واپس آنے والے بلال بابر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

انٹرنیشنل بزنس مین یوکے یورپ بزنس فورم کے چئیرمین چودھری خالد محمود ہنجرا نے ممتاز قانون دان SABZ سالیسٹرز کے چیف ایگزیکٹو کونسلر بلال بابر جو عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس برطانیہ آنے پر انکے اعزاز میں استنبول ریسٹورنٹ ویمزلے روڈ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا -ماہر قانون اور سبز سالیسٹرز کے پارٹنر سرفراز رائے نے خصوصی شرکت کی -دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق مئیر اولڈھم عتیق الرحمن -سینئر صحافی چودھری اسحاق -سابق کونسلر اضرار افضل ملک -اور دوسرے شامل تھے-مہمانوں کے آنے پر چودھری خالد ہنجرا نے پرتپاک استقبال کیا -اس موقع پر مہمان خصوصی برطانیہ کے ممتاز قانون دان سالیسٹر کونسلر بلال بابر نے انکے اعزاز میں افطار ڈنر دینے پر چودھری خالد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج چودھری خالد بھائ نے افطار کا ثواب اپنے نام کر لیا -میزبان چودھری خالد ہنجرا نے کونسلر بلال بابر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا -قانون دان سبز سالیسٹرز کے پارٹنر سرفراز رائے کا کہنا تھا کہ ھمارے عزیز دوست کونسلر بلال بابر بخریت عمرہ کی ادائیگی سے واپس آگئے ہیں ھم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں اور چودھری خالد ہنجرا نے آج تمام دوست احباب کو ایک جگہ اکٹھے کرنے پر شکر گزار ہیں آج افطار ڈنر پر کھانے کے علاوہ تمام دوستوں نے پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالات پر بھی گفت و شنید کی اللہ ہمارے ملک کو دنیا کا ترقی یافتہ ملک بنائے -آمین – سابق مئیر راچڈیل عتیق الرحمن -اوپن کچن کے بانی اور سوشل ورکر مرزا شہزاد اور چودھری اسحاق نے کونسلر بلال بابر کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد دی اور چودھری خالد کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہم سب کو مل بیٹھنے کا موقع دیا -اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو عمرہ ادائیگی کی سعادت نصیب کرے

ماہ رمضان کے دوران مسلمان کمیونٹی اپنے عزیز و اقارب -دوست احباب کو افطار پارٹی پر مدعو کر کے انہیں روزہ کی اہمیت فضیلت اور افادیت بارے ایک دوسرے سے جانے کا سنہری موقع فراہم کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں