راچڈیل کونسل کے سالانہ اجلاس میں کونسلر شکیل احمد نے ایک پروقار تقریب میں مئیر کا حلف اٹھا لیا

Spread the love


لندن۔ عارف چودھری
راچڈیل کونسل کے سالانہ اجلاس میں ڈڈیال آزاد کشمیر کے گاؤں چھترو میں پیدا ھونے والے کونسلر شکیل احمد نے ایک پروقار تقریب میں برطانیہ کے شہر راچڈیل کے مئیر کا حلف اٹھا لیا اور ڈپٹی لیڈر کونسلر جینٹ ایمزلی نے ڈپٹی مئیر کا حلف اٹھا لیا – مئیر شکیل احمد کی اہلیہ اور کونسلر ریچل میسی مئیر کنسورٹ کا کردار ادا کریں گی -ترکی کے قونصل جنرل سیفی اونر سیان -بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائ کمشنر قاضی ضیا السلام -بیرسٹر امجد ملک -یوکے یورپ بزنس فورم کے صدر چودھری خالد محمود کی خصوصی شرکت اور مقامی کونسلرز کاروباری سماجی سیاسی شخصیات اور کمیونٹی کی بھرپور شرکت -دوسرے شرکت کرنے والوں میں راچڈیل کونسل کے لیڈر نیل ایموٹ -ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت -ڈپٹی مئیر بری چودھری خالد -یوکے یورپ بزنس فورم کے صدر چودھری خالد محمود ہنجرا -سابق مئیرز راچڈیل کونسلر عاصم رشید -علی احمد -محمد زمان -قانون دان بیرسٹر امجد ملک -ترکی کی کمیونٹی لیڈر سینیز -اسپائر ٹو انسپائر کمیونٹی کے عاقب نزیر -اور کلثوم خانم -پروموٹر ماجد نزیر -کونسلر چودھری شہباز عارف بری -کونسلر ثمینہ ظہیر -کونسلر رانا فیصل -ارم فیصل -کمپئر روبینہ خان -کمیونٹی لیڈر نینا رانیہ خان -کیبنٹ ممبر کونسلر افتخار احمد -کونسلر آفتاب حسین -کونسلر ریچل میسی -کونسلر سید شاہ وزیر -کے وائ پی کے چئر پرسن زلف احمد — کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ -سالیسٹر سجاد علی شاہ اور دوسرے – شامل تھے تقریب کا آغاز مولانا عرفان چشتی کی قرآن پاک کی تلاوت سے ھوا -نوجوان میڈلین لیون نے انگلش سونگ سنایا ڈرے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا – اس موقع پر مئیر کونسلر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب میں شرکت کرنے والو ں کا مشکور ھوں – آج اس پوزیشن میں خدا تعالیٰ کی رحمت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ھے -میں مئیر شپ کے دوران مقامی کمیونٹی کی خدمت کرونگا -میں تمام کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلوں گا – اور مختلف چئیرئٹیوں کے لئے فنڈ اکٹھا کرونگا -اسسٹنٹ ہائ کمشنر بنگلہ دیش قاضی ضیا اسلام اور ترکی کے قونصل جنرل سیفی اونر سیان نے کونسلر شکیل احمد کو مئیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی -دوسرے شرکاء نے کونسلر شکیل احمد کو راچڈیل کا مئیر بننے کو مقامی کمیونٹی کے لئے اعزاز قرار دیا -مئیر شکیل احمد نے اس سے پہلے کونسلر اور پھر ڈپٹی مئیر رہتے ھوئے کمیونٹی کی بھرپور خدمت کر چکے ہیں -تمام شرکاء نے مئیر شکیل احمد کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل کے لئے نیک خوا ہشات کا اظہار کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں