ایران نے بھارت کو پھر محروم کردیا

Spread the love

تحریر و کالم نگار

مفتی خلیل الرحمن: کراچی پاکستان

ریلوے لائن کے بعد ایران نے بھارت کو گیس فیلڈ منصوبے سے بھی فارغ کر دیا روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے ریلوے لائن منصوبے کے بعد بھارت کو گیس فیلڈ منصوبے سے بھی فارغ کر دیا جبکہ بیجنگ اور تہران کے درمیان 600 ارب ڈالر کے منصوبوں پر گفت و شنید جاری ہے۔

انڈیا سے فنڈ ملنے نہ ملنے پر چار سال قبل ایران اور بھارت کے درمیان افغانستان کی سرحد پر چابہار سے زاہدان تک ریلوے لائن بچھانے کا معاہدہ ہوا تھا اب ایران نے خود ہی اس منصوبے کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق اس منصوبے سے بھارت کو باہر کرنے کے بعد ایران نے گیس فیلڈ منصوبے سے بھی بھارت کی چھٹی کر دی ہے اور اب یہ منصوبہ مقامی یا کسی اور ملک کے سپرد کیا جاسکتا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق فرزاد بی گیس فیلڈ کے لۓ پہلے بھارتی کمپنی او این جی سی سے بات چیت ہورہی تھی فرزاد گیس فیلڈ کا منصوبہ ممکنہ طور پر چین کو مل سکتا ہے چین اور ایران 600 ارب ڈالر کے منصوبوں پر گفت و شنید کر رہے ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے آگاہ کیا تھا کہ وہ یہ منصوبہ خود ہی آگے بڑھانا چاہتا ہے یاد رہے کہ ایران اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کی دستاویزات کے مطابق یہ سمجھوتہ کچھ اس طرح نظر آتا ہے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں چین 280 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا چینی فریق ایران میں پیداواری اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لۓ بھی 120 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
ایران آئندہ 25 سالوں تک چین کو باقاعدہ طور پر انتہائی سستی قیمتوں پر خام تیل اور گیس بھی فراہم کرے گا ایران میں 5 جی ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں چین مدد کرے گا۔

چین بڑے پیمانے پر بینکاری، ٹیلی مواصلات، بندرگاہوں، ریلوے اور دیگر درجنوں ایرانی منصوبوں میں اپنی شرکت میں اضافہ کرے گا دونوں ممالک باہمی تعاون کے تحت مشترکہ فوجی مشقیں اور تحقیق کریں گے چین اور ایران مل کر اسلحہ بنائیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ انٹلی جنس معلومات بھی شیئر کریں گے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں