لندن ( پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کراچی واٹراور سیوریج بورڈ کراچی کی عوام پر مسلسل ظلم کر رھا ھے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان, وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ, میر کراچی وسیم اختر آخر کب تک کراچی کی عوام پر ظلم ہوتے دیکھتے رہیں گے ۔کراچی واٹر بورڈ میں گسی کالی بھیڑے کراچی کا ہی پانی کراچی کی عوام کو بیچ رھی اور ایک بار پھر ٦ ہاینڈرنیسڈ کو ٢١ جولائی کو نیلام کر دیے گییے ھیں ۔ آخر کیوں کراچی کی عوام کو پایپ لاینوں کے ذریعے پانی نہیں دیا جاتا ۔دنیا بھر میں واٹر اینڈ سیوریج کا محکمہ بلدیاتی اداروں کے پاس ہوتا ھے مگر سندھ میں یہ صوبائی حکومت نے اپنے پاس رکھ کر پتھر کے زمانے کا نظام چلانا چاہتی ھے سندھ حکومت, کراچی واٹربورڈ, اور ٹنکرز مافیا ایک طرف کراچی کا پانی کراچی والوں کو ایک ایک ٹنکر ہزار وں میں بیچ کر تجوریاں بھر رہا ہے دوسری جانب اسی ٹنکرز مافیا نے روڈوں اور سیوریج لاینوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ھے جس کی حالیہ تصویر گزشتہ ٢ دنوں کی بارش نے پیش کیا تھا آخر کون کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گا ۔مرزا فیصل محمود نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ واٹربورڈ کے اس عمل پر از خود نوٹس لیتے ہوے کراچی کی عوام کو اس کا حق دلوائیں
