جہلم فورم اور وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے مشترکہ “” موبلٹی سروسز پراجیکٹ “” کے تحت شعور ویلفئیر سنٹر مفتیاں دینہ میں 17 ویل چئیرز مستحق معذور افراد میں تقسیم کی گئیں

Spread the love


جہلم فورم اور وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے مشترکہ “” موبلٹی سروسز پراجیکٹ “” کے تحت شعور ویلفئیر سنٹر مفتیاں دینہ میں 17 ویل چئیرز مستحق معذور افراد میں تقسیم کی گئیں۔ یہ جہلم فورم اور وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کی تیسری مسلسل تقریب تقسیم ویل چئیرز تھی اب تک اس پراجیکٹ کے تحت 40 ویل چئیرز مستحق افراد میں تقسیم کی جا چکی ہیں۔
شعور ویلفئیر سنٹر مفتیاں دینہ میں منعقدہ اس پروگرام میں ہارون افضل کھٹانہ(چئیرمین الیکشن کمیشن جہلم فورم مانچسٹر ) ،ڈاکٹر عصمت جاوید ملک(صدر جہلم فورم ) چوہدری غلام احمد زمرد(انٹرنیشنل آرگنائزنگ کوآرڈینیٹر جہلم فورم ) ،بریگیڈیئر(ر) تصور حسین (جہلم فورم ) عبدالغفور چوہان (چئیرمین یوتھ اسمبلی جہلم )، طاہر برلاس (جہلم فورم)،شفیق مغل(جہلم فورم )نے خصوصی طور پر شرکت کی۔جبکہ ویل چئیرز کے لئے خصوصی فنڈز برائے صدقہ جاریہ چوہدری انور یعقوب(صدر جہلم فورم مانچسٹر برانچ ) چوہدری عبدالرفیق(چئیرمین موبلٹی سروسز پراجیکٹ ) ،جمیل بھٹی( آرگنائزنگ کوآرڈینیٹر جہلم فورم ) اور میاں محمد فرید مفتی (مفتیاں ) نے مہیا کئے۔ تقریب میں شامل ہونیوالے معزز مہمانوں کو سلیم انور کسانہ(چئیرمین وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن) انجنیئر حاجی صفدر علی(چئیرمین ویلفئیر پراجیکٹس جہلم فورم ) چوہدری عابد دھمیال (واٹس چئیرمین ویلفئیر پراجیکٹس جہلم فورم) طاہر محمود الحسن، میاں محمد اسرار ،ارباب عقیل ارشد نے خوش آمدید کہا۔ آخر میں مفتی تاج محمد نقشبندی نے جہلم فورم، وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن ، مخیر افراد اور معاونین کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں