خیبر سے (امان علی شینواری)
لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک میں قبائلی علاقوں میں امن کے نام پر ڈالری جنگ نامنظور اور گزشتہ روز بنوں میں پرامن شہریوں پر فائرنگ کے خلاف جمعیت علمائے اسلام لنڈی کوتل کے زیر اہتمام امن احتجاجی مظاہرہ ہوا.
مظاہرین نے غواڑو غواڑو امن غواڑو کے نعرے لگائے اور حالیہ بدامنی کے خلاف نعرے بازی کی.
امن احتجاجی مظاہرے سے مفتی اعجاز شینواری ،مراد حسین آفریدی، افتاب احمد پشتین، کلیم اللہ شینواری، مولانا مجاہد احمد، مولانا عظیم شاہ، حافظ وقار و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون کی نسل کشی اور حالیہ بدامنی کے خلاف ہم سب ایک ہے اور امن کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لئے میدان میں اترے ہیں اور ان سازشی عناصر کو بے نقاب کرینگے جو اس خطے پر ڈالری جنگ مسلط کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پختون قوم اب مزید ڈالری جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ حالیہ بدامنی کے خلاف امن کا پیغام دنیا تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکے، بھتہ خوری کے کالز کا سلسلہ جاری ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے کسی تخریب کار یا دہشتگردی کو گرفتار نہیں کیا گیا جو اس سسٹم کی ناکامی ہے انہوں نے کہا کہ بنوں میں ریاست سے امن کے بھیک مانگنے والے پرامن شہریوں پر فائرنگ کرنا کہاں کا انصاف ہے ہم بنوں میں پرامن شہریوں پر فائرنگ کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عزم استحکام آپریشن کا جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کو مسترد کرتے ہیں اور ان سے نظر ثانی کی اپیل کرتے ہیں کیونکہ یہ پہلا آپریشن نہیں اس سے قبل درجنوں آپریشن ہوئیں ہیں جن کا نتیجہ زیرو نکلا ہے اور ان آپریشن میں تمام تر نقصانات پختون قوم کی ہوئیں ہزاروں گھر، سینکڑوں حجرے مسمار ہوئیں، ہزاروں پختون کی جانیں ضائع اور قبائلی اضلاع کے بازاریں مسمار ہوئیں لیکن عوام کو فائدہ نہیں پہنچا انہوں نے کہا کہ پختون قوم امن چاہتے ہیں اور ریاست پختون قوم کی مال و جان کی تحفظ کو یقینی بنائیں.
