جہلم میں “خواتین کھلی کچہری” پروگرام کا شاندار انعقاد

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) لاہور کی انتہائی فعال فلاحی تنظیم “سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن لاہور”کے زیرِ اہتمام فرسٹ مون میرج ہال سول لائنز جہلم میں خواتین کے مسائل کے حل کے لیئے”جہلم کھلی کچہری”کے نام سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمانانِ گرامی اسسٹنٹ کمشنر محترم مبین احسن،ڈسٹرکٹ کونسل آفیسر محترم عثمان جاوید،میونسپل کمیٹی چیف آفیسر محترم حافظ ذیشان،سوشل ویلفیئر ڈپٹی ڈائریکٹر محترم علیم یوسف،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محترم سہیل ناصر،CEO ہیلتھ محترم ڈاکٹر امجد،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر محترم حسن خالد اور ممبر صوبائی اسمبلی محترم یاسر محمود قریشی تھے۔جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں محترمہ سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر تصور حسین مرزا،عبدالغفور چوہان،سیدہ صباحت رضوی،فروا ذیشان،مسرت سلطان ،فلک نازسیٹھی،مستورہ بیگم ایڈووکیٹ،بیگم رشیدہ عزیز،شازیہ نیر ایڈووکیٹ،ملک شوکت علی ایڈووکیٹ،سید اختر علی شاہ،ذاہدہ پروین کے علاوہ خواتین اور مردوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔جس کی سعادت سید اختر علی شاہ نے حاصل کی۔ اس کے بعد خواتین کی طرف سے بھرپور سوالات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔جہلم کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی خواتین نے سیوریج کی بندش،صفائی کے ناقص انتظامات،بجلی اور گیس کی غیر ضروری بندش،خود ساختہ مہنگائی ،دکانوں پر نرخ ناموں کی عدم موجودگی سمیت مختلف مسائل کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا۔کہ ان تمام مسائل کی طرف انتظامیہ کی بار بار توجہ دلانے کے باوجود یہ مسائل حل نہیں ہو پا رہے۔بلکہ یہ مسائل دن بدن بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر محترم مبین احسن سمیت اس پروگرام میں آئے ہوئے مختلف اداروں کے عہدیداران نے تمام حاضرین کو یقین دلایا۔کہ وہ ان تمام مسائل کے حل کے لیئے فوری طور پر بھر پور اقدامات کریں گے۔ چنانچہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے موقع پر ہی اسسٹنٹ کمشنر صاحب اور متعلقہ اداروں کے عہدیداران کو مسائل کی نشاندہی کے لیئے اپنی اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔
سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے افشاں نازلی اور شہزاد نے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی نمائیندگی کی۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں