ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم میں فری سکن کیمپ اور “قرآن فہمی کلاس”کا انعقاد

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)ایم سی ڈبلیو اے) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن) رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام آج گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں خواتین کے لیئے “فری سکن کیمپ”اور “قرآن فہمی کلاس” کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے دو سیشن تھے۔پہلے سیشن میں جہلم کی مشہور ومعروف سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر عائشہ مرزا(مرزا ہسپتال شاندار چوک جہلم)نے “قرآن فہمی کلاس”میں خواتین کو قرآن و سنت کی روشنی میں ان کی ذمہ داریوں اور ان کے حقوق و فرائض کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔اور سوالات وجوابات کے سیشن میں انکے ہر سوال کا جواب انتہائی مدلل طریقے سے دیا ۔
پروگرام کے دوسرے سیشن میں ڈاکٹر عائشہ مرزا نے تقریباً چوالیس (44)سے زائد خواتین اور بچوں کا فری طبی معائنہ کیا۔اور جلدی امراض سے بچاؤکے حوالے سے مختلف طبی مشورے دیئے۔اور فری ادویات دیں۔
اس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں