اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے تعاون سے یونیورسل کیرئیر کونسلنگ سروسز کی طرف سے پانچ روزہ ورکشاپ مکمل

Spread the love

زندگی کے ہر شعبے ملک کے ہر کونے بلکہ بیرونی ممالک سے بے شمار لوگوں نے ورکشاپ میں شمولیت اختیار کی ورکشاپ میں حصہ لینے والے تمام افراد کوآرڈینیٹرز اور تمام مہمان مقرر کو اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے اسناد کی تقسیم کر دی گئی
تمام افراد نے بہت سے حوصلہ افزا پیغامات وڈیو اور آڈیو میسجز کے ذریعے اظہار خیال کیا
میڈم رشیدہ مشہور سماجی شخصیت ڈاکٹر جمیلہ نے لاہور سے میجر ریٹائرڈ محمد یعقوب صاحب جو کہ ڈپٹی ڈائریکٹر چشمہ ملز ہیں اور لیکچرار ذارا صاحبہ نے قابل ستائش الفاظ میں اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک یونیورسل کیرئیر کونسلنگ سروسز کی ٹیم کو بھرپور مبارکباد دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعی ایک فلاحی کام ہے جس کا مقصد پڑھے لکھے لوگوں کی کردار سازی ہے۔
اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس عقیل حیدر نقوی صاحب کا کہنا تھا کی ایسی ورکشاپس کا انعقاد بہت ضروری ہے اس سے معاشرے کے ان پہلوؤں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے جہاں اصلاح کی ضرورت ہے۔
انسپکٹر مطلوب جمال صاحب نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
ورکشاپ آرگنائزر ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل صاحب نے ورکشاپ کے اختتام پر تمام افراد جنہوں نے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک سے اس ورکشاپ کو جوائن کیا انہیں مبارکباد پیش کی
شہزاد علی مرزا صاحب جو کہ اس تمام عمل میں اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے معاون و مددگار رہے آنے والے وقت میں دوبارہ ایسی ورکشاپس کے انعقاد کو ترجیح دی۔ ورکشاپ انسٹرکٹر مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ، نوید شہزاد، محمد عثمان ، محمد احمد فتح قاضی اختشام ،چوہدری فرحان انور اور تمام ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں