جہلم کی مشہور فلاحی تنظیم “خیر الناس”کے زیرِ اہتمام یوم آزادی کی تقریب و شجر کاری مہم۔

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)جہلم کی مشہور فلاحی تنظیم “خیر الناس جہلم”کے زیرِ اہتمام یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اس فلاحی تنظیم کی زیرِ نگرانی چلنے والے ووکیشنل ٹریننگ سکول کی طالبات و سٹاف نے اس دن کی مناسبت سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیئے۔ مقررین نے وطن کی محبت کے حوالے سے اس عزم کا اعادہ کیا ۔کہ وہ اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔یہ وطن ان کے پاس ان گنت شہداء کی امانت ہے۔اس امانت کی حفاظت کے لیئے وہ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پروگرام۔کے اختتام پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔بعد اذاں اسی فلاحی تنظیم نے یوم آزادی کے موقع پرگورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پچیس (25) پھل دار پودے لگائے۔ ساتھ دو ماہ کے ایک مالی کا بھی بندوبست کیا گیا۔تاکہ ان پودوں کی نگہداشت بہتر طریقے سے ہو سکے۔
پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کے پرنسپل زاہد حسین ساہی سمیت تمام کالج سٹاف نے “خیر الناس” تنظیم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تنظیم کے تمام عہدیداران کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اور انہیں یقین دلایا ۔کہ وہ ان پودوں کی حفاظت کے لیئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں