ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)ایم سی ڈبلیو اے(میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،فلک ناز سیٹھی،فریحہ مرزا،ڈاکٹر عائشہ مرزا،سیدہ تہمینہ عروج،مسرت سلطان،تہمینہ گل چوہدری،صاعقہ عارف،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ اور سید اختر علی شاہ سمیت دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا-جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔بعد ازاں تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔
قومی ترانے کے بعد تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے دعا اورمرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے اجتماعی طور پرفاتحہ خوانی کی گئی۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ۔کہ گزشتہ ماہ کل ستر(70) مریض خواتین و بچے اس سنٹر سے مستفید ہوئے۔گزشتہ ماہ ہونے والے فری سکن کیمپ کے حوالے سے ڈاکٹر عائشہ مرزا نے بتایا۔کہ اس فری سکن کیمپ سے کل 49 خواتین اور مجموعی طور پر 110خواتین و بچے مستفید ہوئے۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ ماہ المرکزجہلم میں یومِ آزادی کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ یہ پروگرام انتہائی شاندار اور ایک کامیاب پروگرام تھا۔جس میں سکول کے بچوں سمیت شہر بھر کی خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔رواں ماہ ستمبر2024ء میں ہونے والے پروگرام پر باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ مورخہ 13-ستمبر2024ء بروز جمعتہ المبارک صبح دس بجے “ماں اور بچے کی صحت”کے حوالے سے ایک سیمنار کے انعقاد کے ساتھ ساتھ “قرآن فہمی کلاس”کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ڈاکٹر عائشہ مرزا خواتین کو ان موضوعات کے حوالے سے آگہی اور مفید معلومات فراہم کریں گی۔آج اس اجلاس میں دو نئی ممبر خواتین سیدہ تہمینہ عروج اور صاعقہ عارف کو خوش آمدید کہا گیا۔ممبر شپ فیس کے حوالے سے جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری نے کہا۔کہ جن ممبران کی ماہانہ فیس اب تک جمع نہیں ہوئی۔وہ اپنی فیس جلد از جلد جمع کروا دیں۔
اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ اور ڈاکٹر حفصہ عابد نے کی۔جس کے بعد یہ ماہانہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں