ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان نے ٹریفک دفتر جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

Spread the love


(عزیز اللہ بٹ کی رپورٹ )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ صاحب کی زیرِ نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان نے ٹریفک دفتر جہلم میں کھلی کچہری کی اور لوگوں کو لائسنس کے بارے میں آگاہ کیا ان کو بتایا کہ 42 دن والا موٹر سائیکل کا جو دورانیہ تھا اس کو ایڈیشنل ائی جی ٹریفک مرزا فان بیگ صاحب نے ختم کر دیا اور ڈی پی او صاحب کی اجازت سے ہم نا یہ ٹیسٹ لے رہے ہیں اور اج کے ایک ہی دن میں اس کو مکمل کیا جا رہا ہے اور کوئی بندہ کسی ٹاؤٹ کو پیسے نہ دے اور کسی کے جھانسے میں نہ آئے۔ سرکاری فیس ادا کرے اور موٹرسائیکل کا لائسنس بنوائیں اور جو جیسے جیسے اتا ہے اس کا لائسنس بنتا جاتا ہے جس میں عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے اور کہا اپنے کم عمر بچوں کو بھی سواری چلانے کی اجازت نہ دیں موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں سائیڈ ویو شیشے لگوائیں ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے اس سے اجتناب کریں رانگ پارکنگ اور تجاوزات سے پرہیز کریں اس سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے لائسنس برانچ میرٹ پر کام کر رہی ہے اپنا اپنے بچوں کا لائسنس لازمی بنوائیں کوئی ٹریفک اہلکار یا ٹاؤٹ رشوت طلب کرے تو میرے آفس کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں ہر قسم کی شکایات پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اسکے علاوہ انکا کہنا تھا کہ آفس میں روزانہ کی بنیاد پر دن 11 بجے سے 12بجے تک عوام کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں